HomeKHYBER PAKHTUNKHWAپاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عید الفطر منائی جا...

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں آج مسلمان عید الفطر کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منا رہیں ہیں۔

دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عید الفطر کا تہوار عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان،پنجاب ، سندھ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں عید منائی جارہی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام شہروں بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میںبھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں عیدالفطرنماز کابڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ چارسدہ روڈ میں پر ہو جہاں نماز عید7بجکر30منٹ پراداکی گئی اور نمازصوبائی چیف خطیب مولانا طیب قریشی پڑھائی ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مساجد میں فلسطین کے مسلمانوں ، ملکی و قومی سلامتی اور امن وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

پشاور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگور واقع سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی سے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔مساجد اور عید الفطر کے اجتماعات پر پولیس اہلکاروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پشاور: عیدالفطر کے اجتماع پر پولیس اہکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
پشاور: عیدالفطر کے اجتماع پر پولیس اہکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین نماز عید الفطر اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید الفطر کے موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک باد پیش کی۔وزیر اعلی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے اور ملت اسلامیہ کی اجتماعیت اور یگانگت کا مظہر ہے۔انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نمازعید الفطر کی ادائیگی گورنرہاوس میں کی ۔

  1. ↩︎
RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments