خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکی مالی امداد کے لئے فنڈز جاری کر دیے جاچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں جاں ہونے والے افراد کے ورثاءکی مالی امدادی کےلئے پانج کرور روپے جاری کردیے ہیں ۔
مالی امداد کی مد میں ضلع نوشہرہ کیلئے دو کروڑ، لوئر دیر 50 لاکھ، سوات اور ملاکنڈ کیلئے 30، 30 کروڑ، اپر دیر اور ٹانک کیلئے 20، 20 کروڑ جبکہ لوئر چترال، بٹگرام، کرک، پشاور اور چارسدہ کیلئے 10، 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی امداد اور بحالی صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی پر کام مزید تیز کیا جائے