HomeKHYBER PAKHTUNKHWAجسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا...

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پشاور: سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئیر جج پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نوتعینات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکےعہدے کاحلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سردار علی آمین خان گنڈاپور بھی شریک تھے۔

تقریب میں سیکرٹری قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو نئی ذمہداریوں پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان، سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان کی شرکت کی۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments