صوبائی حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کیساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس، فوج اور تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ حکومت سیکیورٹی ادارے اورسویلین دہشگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج، پولیس اور سویلین لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کیساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس اور فوج یک جان دو قالب مقابلہ کررہے ہیں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف فوج اور پولیس کی نہیں بلکہ ریاست کی جنگ ہے اور اسے سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے۔