HomeKHYBER PAKHTUNKHWAجناح لٹریچر اینڈ لا سوسائٹی کے زیر اہتمام پیس نائٹ کا اہتمام

جناح لٹریچر اینڈ لا سوسائٹی کے زیر اہتمام پیس نائٹ کا اہتمام

پشاور: جناح لاء کالج میں جناح لٹریچر اینڈ لا سوسائٹی کے زیر اہتمام موسیقی اور آرٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس کا مقصد امن کو فروغ دینا اور خیبر پختونخوا میں فنکارانہ جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کا اہتمام جناح لٹریچر اینڈ لا سوسائٹی نے ادارے کے مختلف کلبوں کے تعاون سے کیا تھا جس کی قیادت سماجی کارکن امین اللہ خان کنڈی، ایڈوکیٹ زربخت علی خان اور سوسائٹی کے چیئرمین اسامہ علی نے کی، تقریب میں ایم ڈی جناح لا کالج ایڈوکیٹ عنایت الرحمن اور پرنسپل ذوالفقار علی سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

تقریب میںاساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، پشتو کے معروف گلوکار ظفر فاروق استاد اور شاکر محمدزئی نے اپنی آواز سے سامعین کو محظوظ کیا۔ فیسٹیول میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے پشتو شاعروں کی شرکت کی جنہوں نے اپنے خطے کے امیر ادبی ورثے کو اجاگر کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین اللہ خان کنڈی اور ایڈوکیٹ زر بخت علی خان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے، اس تقریب کا مقصد خیبر پختونخوا اور اس کے عوام کے مثبت اور فنکارانہ پہلوں کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ یہ امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور خطے کے لئے زیادہ ہم آہنگ مستقبل کے لئے کام کرنے والوں کی کوششوں کا جشن مناتا ہے۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments