HomeKHYBER PAKHTUNKHWAخیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی...

خیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی عائد۔

پشاور: خیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کر دیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراءاور ممبران اسمبلی کے لئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ اس لئے اقدام اٹھایا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے جبکہ گورنر کیلئے خیبرپختونخوا ہاوس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں۔ ان کے لئے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments