پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور امریکی قونصل جنرل کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کی جانب سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
اس موقع پر مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے زیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اورعوامی بہبود پرخرچ کرنا چاہتی ہے۔خیبرپختونخوا کی سیاحت، معدنیات، جنگلات سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
مشیر خزانہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ اور رمضان پیکیج سمیت متعدد فلاحی منصوبوں کی تعریف کی۔