HomeKHYBER PAKHTUNKHWAخیبر پختونخوا حکومت کا جہیز فنڈز سے چار ہزار مستحق بچیوں کی...

خیبر پختونخوا حکومت کا جہیز فنڈز سے چار ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کرنے کا اصولی فیصلہ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سوشل سیکیورٹی فنڈز کی یوٹیلائزیشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سوشل سکیورٹی فنڈز کے بہتر اور معنی خیز استعمال کے لئے نیا ماڈل وضع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایسا ماڈل تیار کیا جائے جس سے مستحقین اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوسکیں۔

انہوں نے جہیز فنڈز کی رقم سے صوبے کی چار ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جبکہ اس مقصد کے لیے فی بچی دو لاکھ روپے گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع سے مستحق بچیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی بچیوں کو اتنی رقم فراہم کی جائے کہ وہ اپنی شادی کے ساتھ اپنے لئے روزگار کا بھی بندوبست کرسکیں۔

سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اجتماعی شادی کے اس پروگرام میں ہر ضلع کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ فراہم کیا جائے۔ اس کیلئے سکروٹنی کا موثر نظام ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ زکوةفنڈ کی تقسیم کے عمل میں کوئی سیاسی سفارش اور ذاتی پسندو ناپسند نہیں چلے گی۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments