HomeKHYBER PAKHTUNKHWAخیبر پختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا،...

خیبر پختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا، سکیورٹی کے لئے 26ہزار پولیس اہلکار تعینات

پشاور: پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کی خاطر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز صوبہ خیبر پختونخوا میں پیر کے دن سے ہوگا۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے 23 اضلاع کے 35 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ملک میں پولیو کیسز کے اضافے سے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سب کو مل کر پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔انسداد پولیو مہم کیلئے 26 ہزار سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments