دنیا بھر میں آج مسلمان مذہبی عقیدت و احترام سے عید الااضحی کا تہوار منا رہے ہیں۔سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین سمیت یورپی ممالک، امریکہ،برطانیہ، کینیڈا ،اسپین سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں مسلمان عید الاضحی منا رہے ہیں ۔
پاکستان میں عید الااضحی کا تہوار کل منایا جا ئے گا تاہم خیبر پختونخوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں مقیم افغان باشندے آج عید الاضحی منارہے ہیں ،سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی۔
پشاور کے علاقے تاج آباد میں عید کی نماز ادا کی گئی جہاں بڑی تعداد میں افغان باشندے عید شریک ہوئے جبکہ ضلع خیبر سمیت بعض ضم اضلاع میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے۔
خیبر پختونخوا میں مقیم فغان باشندے ہر سال عیدالاضحی سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیںافغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کرتے ہیں۔
افغان مہاجرین نے عیدالاضحی کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی جبکہ سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔