پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں پر صوبہ بھر میں عائد پابندیاں ختم کردی ہیں جس کا باضابطہ حکم نامہ وزیر اعلی ہاوس کی جاری کردیاگیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری محکموں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مارچ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائدہوئی تھی جس کے وجہ سے خالی آسامیوں پر بھرتیاں نہیں ہو پارہی تھی۔