HomeKHYBER PAKHTUNKHWAپاکستان میں تین لاکھ سے زائد مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین افغانستان...

پاکستان میں تین لاکھ سے زائد مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین افغانستان واپس جاچکے۔رپورٹ

پشاور(محمد سعد) :خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 17ستمبر 2023سے لے کرگزشتہ ماہ جون تک پاک افغان ظورخم بارڈر سے 3لاکھ 54ہزا ر6سو سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 353,733 افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں۔

اسی طرح پاک افغان بارڈر انگور اڈہ سے 5,983 افغان مہاجرین افغان واپس جاچکے ہیں اورخرلاچی بارڈر سے اب تک 698 افراد جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے ماہ ستمبر سے اب تخ مجموعی طور پر 360,415افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ٹرانزٹ پوائنٹس سے ضلع پشاور سے مجموعی طور پر ساڑھے چار ہزار سے زائد کو ڈپورٹ کیا گیا ہے جبکہ لنڈی کوتل سے ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو ڈپورٹ کیاگیا ہے۔

اسی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے خیبر پختونخوا کے ذریعہ افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 153ہے، صوبہ پنجاب سے مجموعی طور پر 1322سے افغان مہاجرین واپس گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے 1اور آزاد کشمیر سے 38 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس گئے ہیں۔

اسی طرح رضاکارانہ طور پر پاکستان سے افغانستان بذریعہ خیبر پختونخوا کے مختلف پاک افغان بارذر سے واپس جانے والے کل افراد کی مجموعی تعداد 354,421 ہے ۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments