پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دل دہلانے دینے والا انسانیت سوز واقع رونما ہوا جہاں سگے باپ نے اپنی ہی ڈھائی سالہ بیٹی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندوں کی حدود میں گنج قاضی آباد میں ایک ملزم آیاز نے اپنی ڈھائی سالہ بیٹی جس کا نام مسکان بتایا جا رہا ہے کو تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کردیا۔
افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم آیاز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کی مدعیت ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ افسوس ناک واقعے کے اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔