HomeKHYBER PAKHTUNKHWAمحرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

پشاور:محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک ہے، سرکاری ملازمین کو محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل درآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی۔

سرکاری ملازمین کے اغوا اور قتل کے باعث محکمہ داخلہ کی تمام سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس پر انہیں لازمی عمل کرنا ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بنوں ڈویڑن میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کے اغوا اور قتل کے واقعات متواتر رونما ہو رہے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں تمام سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ نقل و حرکت کے معاملے میں محتاط رہیں اور اس حوالے سے سیکیورٹی کا پورا خیال رکھیں۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لئے متعلقہ حکام اس حوالے سے بے داغ سیکورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔

سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے بارے میں لوگوں کو کم از کم معلومات فراہم کیا کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے سفر کے بارے میں متعلقہ افسران کو باخبر رکھیں۔

یاد رہے کہ سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں سفری امور میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments