HomeKHYBER PAKHTUNKHWAامریکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہمارے اوپر آپریشن کیا گیا ،...

امریکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہمارے اوپر آپریشن کیا گیا ، ہم نے اپنی سر زمین سے وفاداری کے لیے اپنا خون بہایا۔ علی امین گنڈاپور

بنوں: وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن ہمارا حق ہے ہم مانگیں گے نہیں لیں گے، پشتونوں کی ایک تاریخ ہے جو صدیوں پر محیط ہے، پاکستان کو بنانے میں پشتونوں نے قربانیاں دی ہیں ، پاکستان کو بنانے میں پشتونوں نے قربانیاں دی ہیں ، کشمیر کی آزادی میں بھی پشتون کسی قربانی میں پیچھے نہیں رہے،ہم نے اپنی سر زمین سے وفاداری کے لیے اپنا خون بہایا، بعض لوگوں کی غلط پالیسیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں بہت ذیادہ قربانیاں دینی پڑی ہیں، امریکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہمارے اوپر آپریشن کیا گیا ان خیالات کا ظہار انہوں نے بنو میں امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بنو امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر بنوں کے عوام اور مشران کا مشکور ہوں،بنوں کے عوام اور مشران نے حالات کو خراب ہونے سے بچانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے امن کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات ایپکس کمیٹی سے منظور کر لیے گئے ہیں ،ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن کمیٹی ایک ایک نکتے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تمام مطالبات بنوں کے عوام کی خواہش کے عین مطابق منظور کیے گئے ہیںاگر اس میں کوئی کمی بیشی رہ گئی ہے تو وہ بھی پوری کریں گے۔

وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کوئی آپریشن نہیں  ہونے دیں گے ہم نے مٹی کی خاطر اور امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، دوسرے صوبوں میں ہمیں جس نظر سے دیکھا گیا ہمیں اس پر تحفظات ہیں،ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں،ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، کسی کو فیصلے مسلط کرنے نہیں دیں گے، مدرسے کے بچے ہمارے دل کے قریب ہیں وہ جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ دین کی تعلیم ہے ، مدرسے کے بچوں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے ہیں، مدارس کی سولرائزیشن کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے امن جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ روزگار دینے کے منصوبے میں مدارس کے بچوں کا اتنا حق ہوگا جتا دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا، میں نے پہلے بھی کہا تھا اپنی اصلاح کر لو یا پھر سزا کے لیے تیار ہو جاو¿، آج پھر وارننگ دے رہا ہوں کوئی مسلح گروہ قبول نہیں، پولیس کو ہدایت کرتا ہوں مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کرے، میری عوام میری ذمہ داری ہیں،کوئی بھی عوام پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے سوچ لے عوام پر ہاتھ ڈالنا وزیر اعلیٰ پر ہاتھ ڈالنے کے برابر ہوگا،عوام کرپشن، رشوت، منشیات کی نشاندہی کریں کارروائی ہوگی اور بھر پور ہوگی، اگر فوج اور پولیس کے شہداءکے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے مجھے دکھ ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بنو ں امن جلسے سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ قربانیاں ہمارے لیے،ہمارے بچوں کے لیے دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ گواہ ہے، امن کی خاطر میں آگے اور آپ میرے پیچھے ہونگے، وعدہ کریں امن کی خاطر ، حق کی خاطر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے،میری زمین پر مجھ پر ظلم و جبر کوئی نہیں کر سکتا، میرا قلم آپکے حق کے لیے چلے گا،میں آگے آپ پیچھے ہونگے، ہر ضلع میں ترقیاتی کام ہونگے، آپ شکریہ ادا نہ کریں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے، ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے پر آپ نے میرا ساتھ دینا ہے.

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments