پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کرم میں جس زمین پر لڑائی ہورہی ہے حکومت کو اس زمین کے ابھی تک معلومات نہیں ہے، کرم واقع میں 40 سے 50 لوگ شہید ہوئے ہیںاور بڑی تعداد میں زخمی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور پریس کلب کے باہرکرم مظاہرین کے دھرنے پر میڈیا ٹاک کے دوران کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہا کہ پشتون روایت ہے کہ جب کسی کے گھر جاتے ہیں تو آدھا مسئلہ حل ہوتا ہے، دھرنا شرکاءکے جائز مطالبات ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جو شہید اور زخمی ہوئے ہیں ان کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے، وہاں پر اب سیز فائر ہوا ہے, پہلے بھی سیز فائر ہوا لیکن پھر لڑائی شروع ہوگئی، اس مسئلے کا مستقل حل نکالنا ہوگا، اٹھاویں ترمیم کے بعد صوبے کے معاملات وزیراعلی کے پاس ہے، صوبہ کو وفاق سے جوبھی چیز چاہیے مجھے بتائے میں وفاق سے بات کرونگا، وزیراعلی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کرم جاسکتے تھے ان کو جانا چاہیئے۔