HomeCLIMATE AND WEATHERخیبرپختونخوا: بارشوں اور ژالہ باری کے باعث 47,034 ایکڑ زرعی اراضی تباہ،...

خیبرپختونخوا: بارشوں اور ژالہ باری کے باعث 47,034 ایکڑ زرعی اراضی تباہ، 3,166 ملین روپے کے نقصان کا انکشاف۔

پشاور(محمد سعد ): خیبر پختونخوا میں سال 2023-24کے دوران تمام اضلاع میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں سے مجموعی طور پر 47034ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ان فصلوں کی تباہی سے 3166ملین روپے کا نقصان بھی ہوا ہے جس سے مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سب سے زیادہ گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے اس حوالے سے ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سال 2023-24میں 1907338ایکڑ کے رقبہ پر پھیلی گندم کی فصل میں 37624ایکڑ کی فصل کو نقصان پہنچااور اوسط پیدوار 197.40ٹن تھی جبکہ بارشوں کے نتیجہ میں 29707.563 ٹن پیداوار میں متوقع نقصان ہوا ہے جبکہ فی 40 کلو گرام مارکیٹ کی اوسط قیمت 3900روپے مختص کی گئی اورمجموعی طور پر 2896.486ملین روپے کی فصل کا نقصان ہوا ہے۔

اسی طرح ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ 1196544ایکڑ رقبہ پر پھیلی مکئی کی فصل میں 21ایکٹر کے رقبہ کو نقصان پہنچا جس کی اوسط پیدوار 21.360ٹن تھی جبکہ بارشوں کے نتیجہ میں 17.515 ٹن پیداوار میں متوقع نقصان ہوا ہے جس کی فی 40 کلو گرام مارکیٹ کی اوسط قیمت 3200روپے مختص کی گئی اور مجموعی طور پر 1.401ملین روپے کی مکئی فصل کا نقصان ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی باعث سے سال 2023-24 میں 233230 ایکٹر کے رقبہ پر پھیلی گنے کی فصل میں 134ایکڑ کو نقصان ہوا اور اوسط پیدوار 595.500 ٹن تھی جبکہ بارشوں کے نتیجہ میں 3169.875ٹن پیداوار میں متوقع نقصان ہوا ہے جبکہ فی 40 کلو گرام مارکیٹ کی اوسط قیمت 400.000 روپے مختص کی گئی ہے مجموعی طور پر 31.699 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اسی طرح ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی باعث سے سال 2023-24 میں 149983 ایکٹر رقبہ پر پھیلی توری اور سرسو کی فصل میں 2ایکڑ کو بارشوں کے نتیجہ نقصان ہوا جس کی اوسط پیداوار 6.090ٹن تھی جبکہ بارشوں کے باعث 40 کلوگرام ٹیلے میں پیداوار کا نقصان 12.180 ٹن ریکارڈ کیا گیا جبکہ 0.487ٹن پیداوار میں متوقع نقصان ہوا ہے۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی باعث سے سال 2023-24میں63282ایکٹر کے رقبہ پر پھیلی جانوروں کے چارہ میں استعمال ہونے والی فصل میں 6331ایکڑ رقبہ کو نقصان ہوا اور اوسط پیدوار فی ایکڑ قیمت تھی جبکہ بارشوں کے نتیجہ میں 25000.000ٹن مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام مختص کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 158.281ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اسی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2023-24 میں بارشوں کے باعث 63282 ایکڑ رقبہ پر محیط چنہ کی فصل میں صرف 11ایکڑ رقبہ کی فصل کو نقصان ہوا اور اوسط پیدوار 5.370 ٹن تھی جبکہ بارشوں کے نتیجہ میں40 کلوگرام ٹیلے میں پیداوار کا نقصان 59.070 ٹن تھا اور ٹن میں پیداوار میں متوقع نقصان 2.363 تھا اسکے علاوہ مارکیٹ کی اوسط فی 40کلو گرام 11200.000 روپے مختص کی گئی اور مجموعی طور پر 0.622ملین روپے چنہ کی فصل کا نقصان ہوا ہے۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی باعث سے سال 2023-24میں47475ایکڑرقبہ پر محیط شفتل کی فصل میں 69ایکڑ رقبہ کی فصل کو نقصان ہوا اور اوسط پیدوار فی ایکڑ قیمت تھی ، اسکے علاوہ شفتل کی فصل میں مارکیٹ کی اوسط فی 40 کلو گرام 20000.000 روپے مختص کی گئی مجموعی طور پر 1.377ملین روپے کا نقصان ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطا بق صوبہ میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی باعث سے سال 2023-24 میں مجموعی طور پر 5965 ایکڑ رقبہ پھر پھیلی آلو کی فصل میں 5ایکٹرکو نقصان ہوا جس کی اوسط پیداوا ر 118.440 تھی اور آلو کی فصل میں 40 کلوگرام ٹیلے میں پیداوار کا نقصان23.414 ریکارڈہوا اور مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام 3800.000روپے مختص کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 2.224ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2023-24 میں بارشوں او رڑالہ باری کے باعث 31689 ایکٹر رقبہ پر محیط سبزیاں کی فصلوں میں 260ایکٹر رقبہ کو نقصان پہنچا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطا بق صوبہ میں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی باعث سے سال 2023-24 میں مجموعی طور پر 28130 ایکڑ رقبہ پر محیط پیازکی فصل میں 26 ایکٹر فصل کو نقصان پہنچا جس کی اوسط پیداوار 189.470تھی اور پیاز کی فصل میں 40کلو گرام ٹیلے میں بارشوں کی وجہ سے نقصان 4884.537 ریکارڈ ہوا جبکہ ٹن پیداوار میں متوقع نقصان 195.381 ٹن ہو اجبکہ مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام 4200.000 روپے مختص کی گئی اور مجموعی طور پر صوبہ میں پیا زکی فصل کا نقصان 20.515 ملین روپے ریکارڈ ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ باشوں اور ڑالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا میں پھلوں کی فصل کا کل رقبہ 18700ہے جس میں بارشوں کی وجہ سے 51ایکڑ رقبہ فصل کو نقصان ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث صوبہ میں 9636 ایکڑ رقبہ پر پھیلی ادرک کی فصل میں 21 ایکڑ رقبہ کی فصل کو نقصان ہوا جبکہ ادرک کی فصل کی اوسط پیداوار 112.910 ایکڑ ہے ، ادرک میں 40 کلوگرام ٹیلے میں پیداوار کا نقصان2335.724 ٹن تھااور ٹن میں پیداوار میں متوقع نقصان93.429 ٹن ریکارڈ کیا گیا اسکے علاوہ ادرک کی فصل مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام 13600.000 روپے مختص کی گئی اور بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 31.766ملین پاکستانی روپے ہوا

رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں سال 2023-24 میں بارشوں اور ڑالہ باری کے باعث مجموعی طور پر 7266ا یکٹر رقبہ پر ٹماٹر کی فصل میں 9ایکٹر فصل کا نقصان ہوا جبکہ ٹماٹر کی فصل کی اوسط پیداوار 107.030 ایکڑ تھی ، ٹماٹر میں فی 40کلو گرام پیداوار کا نقصان 1010.481ٹن تھا اور ٹن پیداوار میں متوقع نقصان 40.419ٹن ریکارڈ کیا گیا ، اسکے علاوہ ٹماٹر کی فصل مارکیٹ کی اوسط فی 40کلو گرام 3500.000 روپے مختص کی گئی اور بارشوں کے باعث مجموعی طور پر ٹماٹر کی فصل کا نقصان 3.537ملین روپے ہوا۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں سال 2023-24 میں بارشوں اور ڑالہ باری کے باعث مجموعی طور پر6805 ایکٹر رقبہ پر مٹر کی فصل میں 3ایکٹر فصل کا نقصان ہوا جبکہ مٹر کی فصل کی اوسط پیداوار85.000 ٹن تھی ،مٹر میں فی 40کلو گرام پیداوار کا نقصان 222.700 ٹن تھا اور ٹن پیداوار میں متوقع نقصان 8.908 ٹن ریکارڈ کیا گیا ، اسکے علاوہ مٹر کی فصل مارکیٹ کی اوسط فی 40کلو گرام 9600.000 روپے مختص کی گئی اور بارشوں کے باعث مجموعی طور پرمٹر کی فصل کا نقصان2.138ملین روپے ہوا۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں سال 2023-24 میں بارشوں اور ڑالہ باری کے باعث مجموعی طور پر2933 ایکٹر رقبہ پرگوبی کی فصل میں 2ایکٹر فصل کا نقصان ہوا جبکہ گوبی کی فصل کی اوسط پیداوار 112.480 ٹن تھی ،گوبی میں فی 40کلو گرام پیداوار کا نقصان 277.949 ٹن تھا اور ٹن پیداوار میں متوقع نقصان 11.118 ٹن ریکارڈ کیا گیا ، اسکے علاوہ گوبی کی فصل مارکیٹ کی اوسط فی 40کلو گرام 4000.000 روپے مختص کی گئی اور بارشوں کے باعث مجموعی طور پرگوبی کی فصل کا نقصان1.112 ملین روپے ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطا بق سال 2023-24 میں صوبہ بھر سے بارشوں کے باعث 6851 ایکٹر رقبہ پر کاشت ہونے والی املوک کی کھڑی فصل میں 8 ایکڑ فصل کو نقصان ہوا ،رپورٹ کے مطابق صوبہ میںاملوک کی اوسط پیداوا ر 76000 ٹن تھی جبکہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث 40 کلوگرام ٹیلے میں پیداوار میں کمی579.120 ٹن تھی اور ٹن پیداوار میں متوقع نقصان23.165 ٹن ہوا اسکے علاوہ املوک کی مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام6000 روپے مختص کی گئی جبکہ 3.475ملین روپے کا نقصان ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق سال 2023-24 میں صوبہ بھر سے بارشوں کے باعث 23840 ایکٹر رقبہ پر کاشت ہونے والی آڑو کی کھڑی فصل میں 18 ایکڑ فصل کو نقصان ہوا ،رپورٹ کے مطابق صوبہ میں آڑو کی اوسط پیداوا ر 78.000 ٹن تھی جبکہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث 40 کلوگرام ٹیلے میں پیداوار میں کمی1410.240 ٹن تھی اور ٹن پیداوار میں متوقع نقصان 56.410 ٹن ہوا اسکے علاوہ املوک کی مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام 8000 روپے مختص کی گئی جبکہ 11.282ملین روپے کا نقصان ہوا۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطا بق سال 2023-24 میں صوبہ بھر سے بارشوں کے باعث 1142 ایکٹر رقبہ پر کاشت ہونے والی لوبیہ کی کھڑی فصل میں 51ایکڑ فصل کو نقصان ہوا ،رپورٹ کے مطابق صوبہ میں لوبیہ کی مارکیٹ کی اوسط قیمت فی 40 کلو گرام4500 روپے مختص کی گئی ۔

ڈائرکٹریٹ جنرل کراپ رپورٹنگ سروس خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطا بق سال 2023-24 میں صوبہ بھر سے بارشوں کے باعث تمباکو کی کھڑی فصل میں 1345ایکڑ فصل کو نقصان ہوا۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments