پشاور: ضلع خیبر بڑی تباہی سے بچ گیا ، ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔
بارودی مواد ایک کیبن میں چاروازگئی پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا کر علاقہ کلیئر کر دیا تاہم اس کے باوجود بھی علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔