پشاور(محمد سعد ) : ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے پہلی بار اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر رعایت کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے زونل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز علی جوہر خلیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے تمام یوٹیلٹی سٹور پر 8سو اشیاءضروریہ پر سبسڈی دی ہے ، دس سے دو سو روپے تک کی سبسڈی مختلف اشیاءپر دی گئی ہے ۔ زونل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز علی جوہر خلیل کے مطابق سبسڈئز ریٹ پر سٹور سے عوام گھی ، چینی ، آٹا ، گھی ، دالیں سمیت دیگر اشیاءکی خریداری کرسکتے ہیں ، اس رعایتی قیمتوں پر ہر کوئی اشیاء کی خریداری کرسکتے ہیں ، افغان مہاجرین بھی یوٹیلیٹی سٹور سے رعایتی قیمتوں پر خریداری کی اجازت ہوگی ، چھ ستمبر سے سبسڈائز ریٹس پر خریداری شروع کی گئی ہے، ہمارا مقصد عوام کو کم قیمت پر معیاری اشیاءکو یقینی بنانا ہے ۔
یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے پہلی بار اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر رعایت کا اعلان کردیا
RELATED ARTICLES