پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ کھیل و امور نوجوانان کا پہلا اجلاس ہوا جس میں محکمہ کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، کھیلوں کی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیر اعلی کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر پلے گراونڈز کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے ، پولو سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے پلان ترتیب دینے اور اس مقصد کے لئے صوبائی پولو ٹیم تشکیل دینے کی ہدایات دی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے پولو سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے پلان ترتیب دینے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا باقی ماندہ کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور منصوبہ کی تکمیل کے لیے درکار فنڈز فراہم کرنے اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس، کالام کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس، کالام کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ، اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں خواتین کو برابر کا موقع فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر اعلی کو کھیلوں کی سرگرمیوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے مجوزہ اقدامات اور انٹر ریجنل گیمز کے بعد پراونشل کوچنگ کیمپس کا انعقاد پر پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی گئی کہ یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت 20 ہزار نوجوانوں کو سپیشلائزڈ ٹریننگ دی جائے گی جو کہ ان نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع کی فراہمی بھی پروگرام کا لازمی جز ہے، اس پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو سافٹ لون فراہم کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی مجوزہ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے حقیقت پسندانہ حکمت عملی وضع کرنے اور جدید مارکیٹ کی ڈیمانڈ سے ہم آہنگ شعبوں میں میرٹ بیسڈ انٹرنشپ کی فراہمی کے لیے باضابطہ پالیسی وضع کرنے کی ہدایات جاری کی ۔