HomeKHYBER PAKHTUNKHWAبشکک میں پھنسے 300 پاکستانی طلبا و طالبات نجی پرواز سے پشاور...

بشکک میں پھنسے 300 پاکستانی طلبا و طالبات نجی پرواز سے پشاور پہنچ گئے۔

پشاور: بشکک میں پھنسے 250 سے زائد پاکستانی طلباء خصوصی طیارہ کے ذریعہ گزشتہ شب 02:00 بجے باچا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈاپور کی ہدایات پر صوبائی کابینہ کے اراکین اور وزراءموجود تھے جنہوں نے باچا خان ایئرپورٹ پر بشکک میں پھنسے پاکستانی طلباء و طالبات کا وطن واپسی پر استقبال کیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق طیارے میں تقریباً 300 کے قریب پاکستانی طلبہ سوار تھے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کے مطابق کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طلبات کی مزید لسٹنگ بھی گوگل فارم کے زریعے کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے طلبہ کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت خیبرپختونخوا بشکک میں پھنسے پاکستانی طلبا ءکو وطن واپس لانے کیلئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بشکیک سے پشاور ائیرپورٹ پہنچنے والے پنجاب اور سندھ کے طلباءوطالبات کو اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کئے گئے ہیں۔

مسافر طلباءوطالبات کو آبائی علاقوں تک مفت سروس فراہم کی گئی ہے اور طلباءوطالبات کو راستے میں کھانے پینے کے لیے کیش پیسے بھی دئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیشل کوسٹر کے زریعے طلباءاپنے آبائی علاقوں کی طرف رواں دواں ہیں، سندھ کے بدین علاقے تک طلباءکو مفت کوسٹر سروس فراہم کی گئی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تقریبا 90 مسافروں کو پنجاب اور سندھ کے لیے روانہ کئے گئے ہیں، اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 کے زریعے بنے وزیر دفاع خواجہ آصف اس عظیم مقصد پر بھی سیاست کررہے ہیں، خواجہ آصف کی وجہ سے طلبا وطالبات بشکیک ائیرپورٹ پر 48 گھنٹے خوار ہوتے رہے۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments