اپنے حلقے سمیت صوبے کے مختلف نو حلقوں میں ہونیوالی دھاندلی کی ثبوت پیر کو عدالت میں پیشی کرینگے ، گذشتہ روز بھی ریگی کے حلقے کا فارم 45 نامعلوم افراد نے میرے گھر کے ایڈریس پر بھیجا ہے جوابھی تک سیل ہے لیکن اس پر پڑی گندگی سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کہاں پڑا ہوا تھا ، یہ باتیں پی ٹی آئی کے رہنما تیمور جھگڑا نے ہفتے کے روز پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کی.
پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنماوں کامران بنگش سمیت ان کے وکیل علی گوہر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے.صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پشاور کی نو نشستوں پر دھاندلی ہوئی جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ، ہم نے اسے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا ہے اور پیر کو اس کی سماعت ہورہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز شام کو پوسٹ آفس کے ذریعے سے انہیں ایک لفافہملا جس میں پی کے 79 کے پولنگ سٹیشن کا فارم سیل فارم میں بھیجا گیا میں نے انتھریکس کے ڈر کی وجہ سے انہیں نہیں کھولا ، اورابھی تک اسے نہیں کھولا گیا ہم اسے عدالت میں اوپن کرینگے وکیل کے کہنے پر ہم نے تھانہ چمکنی میں ڈی آر او اورآر او کے خلاف ایف آئی آر کیلئے بھی درخواست دی ہیں.
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہم نے ثبوت بھی دئیے لیکن الیکشن کمشن ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے کوئی ایکشن نہیں لیا پیر کو عدالت میں سماعت ہے، ثبوت کے ساتھ پیش ہوں گے، تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ عدالتیں ڈیلے نہ کریں اورہمیں انصاف فراہم کریں ا س موقع پر تیمور جھگڑا نے نومختلف حلقوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی اور کہاکہ نو حلقے میں ہمارے امیدواروں کے ووٹ دوسرے امیدواروں کو دئیے گئے اورہمیں ہرایاگیا اس موقع پر تیمور جھگڑا کے وکیل علی گوہر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق یہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروںکی ذمہ داری ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائے اوراگر کوئی اس میں ناکام ہوجائے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے ملنے والے فارم کے فارنزک کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔