پشاور: صوبائی حکومت بالخصوص وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے ریسکیو1122 کو جدید ترین آلات فراہم کردیے گئے۔
ریسکیو1122 ہیڈکوارٹر پشاور میں مون سون سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سامان کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے کہا کہ روزمرہ ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ مون سون سمیت دیگر ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ریسکیو1122 کو جدید ترین آلات فراہم کیے گئے جن میں ممکنہ سیلاب، زلزلے، عمارت منہدم ہونے، حادثات، دریاو¿ں میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے سمیت دیگر روزمرہ ایمرجنسیز کا سامان موجود ہے۔
اس موقع پر ڈی جی ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کو بہتر ین اور بروقت خدمات فراہم کرنے پر جدید ترین الات سے لیس کررہا ہے، اس حوالے سے روزمرہ کی بنیاد پر مختلف ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے الات، مشینری اور ادویات فراہم کی گئیں جنہیں اب دیگر اضلاع کو بھیجا جارہا ہے تاکہ ایمرجنسیز کے دوران خدمات میں کوئی کسر باقی نہ رہے اور عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر خدمات کا سلسلہ جاری رہے۔