خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئینی،جمہوری حق سے محروم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے متعین راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، کارکنوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، لاٹھیاں برسائی گئیں۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق تھا۔ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ کارکنوں پرلاٹھی چارج کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کیا ہے ۔