HomeKHYBER PAKHTUNKHWAغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا پیسکو ہیڈکواٹرز کے باہر...

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا پیسکو ہیڈکواٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔

پشاور :صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا گیا۔

بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے۔

پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی بجلی مہیا کریں جبکہ یہاں سب الٹا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ایک رو مہنگی ہے اوپر سے لوڈشیڈنگ نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے.

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments