HomeKHYBER PAKHTUNKHWAپشاور میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی ، آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی ، آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک

پشاور : حسن خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے قصور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کئے گئے۔

اہلِ علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

Leave a reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments